اسلام آباد( طاہر خلیل ) وفاقی دارالحکومت میں قائم آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز ( پکس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں بھارت کیساتھ بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے باوجود ریاست مخالف جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے،بلوچستان وکےپی میں 82 حملے رپورٹ،سکیورٹی اہلکاروں کی اموات میں 73 ،شہریوں کے زخمی ہونےمیں 145 فیصد اضافہ ہوا مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیوں میں 59 ریاست مخالف جنگجوہلاک، پانچ سکیورٹی اہلکاروں نے جان کی قربانی دی ،سیکورٹی رپورٹ کے مطابق مئی میں ملک بھر میں 85 دہشتگرداحملے ریکارڈ کئے گئے جو اپریل میں ہونیوالے 81 حملوں کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے ان حملوں میں مجموعی طور پر 113 افراد مارے گئے جن میں 52 سکیورٹی اہلکار، 46 عام شہری، 11 ریاست مخالف جنگجو اور امن کمیٹی کے چار اراکین شامل تھے حملوں میں 182 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 130 عام شہری، 47 سیکیورٹی اہلکار، چار جنگجو اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل ہے۔