• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 بچوں کا باپ خوراک لانے نکلا تھا، اسرائیلی حملے میں شہید ہو گیا

خان یونس (اے ایف پی) جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں غم اور ماتم کی فضا چھا گئی جب درجنوں افراد چھ بچوں کے باپ حسام وافی کی میت پر سوگ منانے پہنچے۔ حسام جو اپنے خاندان کے لیے خوراک لانے نکلا تھا، اسرائیلی فائرنگ میں شہید ہو گیا۔ ان کی بیٹیاں اسپتال کے صحن میں اپنے والد کی لاش کو سفید کفن میں چومتی رہیں۔ فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق وہ اُن 31 افراد میں شامل تھا جو ایک امدادی مرکز کے قریب شہید ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید