کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر رکن مطبوعات میں دو دن یعنی ہفتہ 7جون اور اتوار 8جون کو تعطیل ہوگی۔لہٰذا، اتوار 8جون اور پیر 9جون کوصبح کے اخبارات شائع نہیں ہو نگے تاہم منگل 10جون کو اپنے معمول کے ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ہفتہ7جون اور اتوار 8 جون کوشام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے، البتہ اگر وہ چاہیں تو پیر 9 جون کواپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔