اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اٹلی یورپی یونین میں پاکستانی طلباء کے لیے ایک پرکشش منزل بن چکا ہے۔ تقریباً 3500 طلباء اٹلی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں زیادہ تر روم کی معروف یونیورسٹی، لا ساپیینزا، میں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے پیر کی شام اٹلی کے قومی دن کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے اٹلی کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور یاد دلایا کہ دونوں ممالک کی قیادت تعلقات کو اسی رفتار سے بڑھانے کی خواہش مند ہے، اس لیے یہ تعلقات آنے والے سالوں میں بھی اسی طرح فروغ پاتے رہیں گے۔ اٹلی کی سفیر مارٹینا آرمیلن نے یقین دہانی کرائی کہ اٹلی پاکستان کی مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔