کراچی (نیوز ڈیسک)دریائے سندھ بچاؤ کمیٹی اور جی ڈی اے کا اہم اجلاس سید صدرالدین شاہ راشدی کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ حکومت کو قوم پرستوں اور علیحدگی پسندوں میں فرق کو سمجھنا چائیے،انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے بھی محب وطن ہونے کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے،ہمارے خاندان نے اسلام اور پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اجلاس میں سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ،ڈاکٹر صفدر عباسی،سردار عبدالرحیم ،حسنین مرزا،سید منیر حیدر شاہ،ریاض چانڈیو،عبدالرزاق راہموں،شاہنواز جتوئی ،جگدیش آہوجا،حسام مرزا،فرحان لاڑک،سید صالح محمد شاہ،منیر نائچ اور دیگر رہنما شریک تھے۔