لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈر پاس راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے نواز شریف فلائی اوور اڈیالہ روڈ کے افتتاح کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کو نواز شریف فلائی اوور کی تکمیل کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔