• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی جماعتوں کے زیر اہتمام چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلا تاخیر صوبہ سرائیکستان بنایا جائے۔ تخت لاہور کی حکومت گوجرانوالہ میں رنجیت سنگھ کے گھر کو قومی یادگار قرار دے کر اربوں روپیہ خرچ کر رہی ہے جبکہ نواب مظفر خاں کا مقبرہ کیوں تعمیر نہیں ہوتا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 جون یوم شہادت نواب مظفر خان اور سقوط ملتان کے حوالے سے سرائیکی جماعتوں کی طرف سے چوک کچہری ملتان میں منعقد کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ ، سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ ، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر عنایت اللہ مشرقی ، وسیب نیشنل تحریک کے مرکزی رہنما حسن خان لنگاہ ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ڈاکٹر نعمان چنگوانی، سرائیکستان نوجوان تحریک کے مہر مظہر کات ،سردار اکبر خان کھوسہ، میاں عامر شہزاد ،ایم کیو ایم کے رہنما سید غلام علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید