ملتان ( سٹاف رپورٹر) حضرت شاہ شمس سبزواری کے 772ویں عرس کی مناسبت سے دربار حضرت شاہ شمس ملتان میں نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ،محفل کی صدارت شاعر و دانشور ڈاکٹر اسد اریب نے کی، مشاعرے کی قیادت مخدوم سید عون رضا شمسی نے کی، نظامت کے فرائض پروفیسر شاہد عباس نے سرانجام دیئے، مشاعرے میں نامور شعرانے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، شعرامیں ڈاکٹر شوذب کاظمی، نوازش علی ندیم، محمد مختار علی، سید سہیل عابدی اور کیف صحرائی شامل تھے۔