• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے اغوا کی گئی14سالہ لڑکی کینٹ پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی 14سالہ لڑکی آرمی پرسن نے کینٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔کینٹ پولیس کو عسکری جھیل سے اطلاع موصول ہوئی کہ لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی ایمان فاطمہ ملی ہے،لڑکی نے بتایا کہ میں امر سندھو لاہور کی رہائشی ہوں میں گھر سے پڑھنے نکلی تو نامعلوم ملزمان نے مجھے نشہ آور رومال سونگھاکر بے ہوش کردیا کینٹ پولیس کو لڑکی کو تحویل میں لیکر اہلخانہ کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی-
ملتان سے مزید