• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث مختلف گینگز کے 11کارندے گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ چہلیک نےڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خالد خان گینگ، یوسف عرف یوسفا گینگ اور عارف گینگ کے 11کارندوں کو گرفتار کر کے 80لاکھ 50ہزار مالیت کا مال مسروقہ، جس میں 20موٹر سائیکل، 1پک اپ ڈالا، 5موبائل فونز اور 24لاکھ روپے شامل ہیں، برآمد کرلیا ،دوران تفتیش 32مقدمات کا سراغ لگایا گیا،پولیس تھانہ قادر پورراں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے محمد رمضان سے بد فعلی کرنے والے ملزم محسن ولد اسلم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کرلیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے ملزم جاوید سے 5لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم غلام قاسم سے 20لیٹر شراب، ملزم محمد حسن سے 20لیٹر شراب، ملزم حنیف سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزمہ سکینہ مائی سے 1040گرام ہیروئن ،قادر پورراں پولیس نے ملزم عبدلرزاق سے 60لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم بلال سے 30لیٹر شراب، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اعظم سے 20لیٹر شراب جب کہ دولت گیٹ پولیس نے ملزم اجمل سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس تھانہ سٹی جلالپور، پولیس تھانہ کوتوالی اور پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے مبینہ زیادتی کے واقعات کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی، پولیس نے موٹرسائیکلوں کی آلٹریشن کرنے اور تیزرفتاری کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بدھلہ سنت پولیس نے خود کو نیشنل ہائی وے کے ملازم ظاہر کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر کے ایک عدد پسٹل 30 بور معہگولیاں برآمد کرلی۔
ملتان سے مزید