ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز2025کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن میں انٹر ڈسڑکٹ گیمز کا باقاعدہ آغاز ہاکی بوائز اینڈ گرلز کے کے ایونٹ سے ہوا جس کا آغاز آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل میں کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کیا مہمان گرامی میں شیخ طارق رشید سابق ایم این اے سلمان نعیم ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک انور علی ٹکٹ ہولڈر تھے۔ طارق رشید نےکہا کہ ہماری حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے سلمان نعیم نے کہا کہ ہمارے خطہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملتان ڈویژن صوبائی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی دریں اثنا کھیلے میچز میں ملتان ڈسڑکٹ کی گرلز ٹیم نے لودہراں ڈسڑکٹ گرلز کو تین صفر سے جبکہ وہاڑی ڈسڑکٹ گرلز نے خانیوال ڈسڑکٹ گرلز کو دو صفر سے شکست دی ۔