ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم نوسرباز خاتون کی کان کی بالیاں لے اڑے اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ میری والدہ چیک اپ کروانے گھر سے نکلی تو مسجد الخیر کے قریب نامعلوم کار میں سوار دو افراد نے والدہ کو روکا اور اپنی باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے کانوں کی بالیاں اتار کر فرار ہوگئے جو تقریبا ایک تولہ کی تھی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔