ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر صدرنے مویشی منڈی سامورانہ اور جسونت نگر میں اوور چارجنگ پر 5 پرچی ٹھیکیدار گرفتار کرلئے اس موقع پر انہوں نے زائد فیسوں کی ریکوری کرکے شہریوں کو رقوم واپس کرائیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں عارضی مانیٹرنگ کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں ، کسی قسم کی بھتہ خوری کو برداشت نہیں کیا جائے گا-