• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب مظفر خان سدوزئی شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا ہے کہ دو جون 1818ءسرائیکی خطہ کے لئے ایک سیاہ ترین دن تھا کہ  جب  رنجیت سنگھ نے ظلم و بربادی کی ایک نئی تاریخ رقم کی، انہوں نے ان خیالات کا ظہار گزشتہ روز نواب مظفر خان سدوزئی شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، شعور ترقیاتی تنظیم اور سول سوسائٹی فورم ملتان کے اشتراک سے ”یوم سقوط ملتان“ کے ضمن میں منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مقصودہ انصاری، سابق صدر ایوان و صنعت و تجارت نواب محمد خان سدوزئی، سیاسی و سماجی رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر ،چیئرمین ڈرگ کورٹ خالد جاوید بخاری اور چیئرمین روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میجر (ر) مجیب احمد خان نے کہا کہ سابق حاکم  ملتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید نے ظلم کے خلاف اپنی اور اپنے خاندان والوں کی جان اللہ کی راہ میں قربان کر کے ثابت کیا ہے کہ حق اور نا انصافی کی جنگ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے سر جھکایا نہیں جاتا بلکہ سینہ تان کر دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔
ملتان سے مزید