ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر 2بنگلہ دیشی باشندوں کو تحویل میں لے لیا کاغذی کارروائی کے بعد ڈی پورٹ کردیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G9558شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے دو بنگلہ دیشی باشندوں اسلام منیرول اور الدین شیخ جبون کو تحویل میں لے لیا ذرائع سے معلوم ہوا کہ دونوں بنگلہ دیشی باشندے ٹوریسٹ ویزہ ےپر پاکستان پہنچے تھے جن سے پوچھ گچھ کے بعد کاغذی کارروائی مکمل کرکے ایف آئی اے نے اگلی فلائٹ سے واپس روانہ کردیا گیا ۔