• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکو کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر جلالپور پیروالا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ڈاکو کے اہل خانہ نے سی پی او صادق علی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقتول نادر کو علاقے کے ملزمان نے مل کر قتل کیا اور بعد ازاںملزمان نے پولیس کے ساتھ مل کر پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا ، مظاہرین کے مطابق جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کروائی جائے۔
ملتان سے مزید