ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں سجاد احمداور سفیان سے نامعلوم ملزمان موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، سعد علی سے دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں رفیق شہزاد سے موبائل فون لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں خالد اسلم سے موبائل فون چھین گیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے حسنین سے موبائل لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے نامعلوم ملزم نے گن پوائنٹ پر عمر سے نقدی 8ہزار سمیت موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقے اکمل سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، صادق سے تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 69ہزار لوٹ لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے جھپٹا مارکر ثاقب مجید کا موبائل جھپٹا مارکر ملزمان لے گئے جبکہ مخدوم رشید کے علاقے اللہ دتہ کی کیبل تار مالیت 40ہزار بستی ملوک کے علاقے ساجد حسین کی دوکان سے نقدی 50ہزار سگریٹ و گھی کی پیٹیاں آفتاب احمد کے درختاں خلیل احمد کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے سعید شاہ کا انورٹر نیوملتان کے علاقے ملک شہباز اکرم کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے مریم رفیق کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے آفاق حسین کا میٹر مجید کا سوئی گیس میٹر دولت گیٹ کے علاقے مریم کا موبائل حرم گیٹ کے علاقے محمد سرفراز کا موبائل گلگشت کے علاقے فیضان کا موبائل بی زیڈ کے علاقے اعجاز کی موٹرسائیکل اقبال کا موبائل صدر کے علاقے عبدالحسیب کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے شریف کا ٹرانسفارمر صادق کا ماربل مجاہد کا موبائل اسامہ کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے آصف کاسولر پینل چہلیک کے علاقے شعیب کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے اللہ نواز کے گھر سے گھریلوں سامان اور محمد شفیق کی گاڑی سے صرف تھیلے مالیت 3لاکھ 60ہزار چوری ہوگئے۔