ملتان(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی افسران کو اسلحےکی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم ، افسران ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے 21 ہزارسے زائد سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی،اسلحہ کی نشاندہی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد بھی لی جائے گی۔