ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدکے اجتماعات کے لیے پارکوں میں مثالی اقدامات کیے جائیں گے، شہر کے پارکوں میں عید کے ایام میں سیکورٹی کیمروں کو فعال رکھا جائے۔ پارکوں میں سیکورٹی بارے ہنگامی اقدامات اور حکومت پنجاب کےجھولوں اور مکینیکل رائیڈز بارے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔شہر کے چوراہوں اور فلائی اوورز کی لائٹس کو یقینی بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہارڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے عید بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں کے گرد تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔