• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے، خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے، شیعہ سنی مل کر شہدائے کربلا کا غم منائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کے چھوٹے بھائی سید ناصر علی مشہدی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر مرکزی جامعہ مسجد نظام مصطفیٰ رائٹرز کالونی معصوم شاہ روڈ پر اجتماع خطاب کے دوران کیا جس میں قاری محمد ادریس نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی ۔
ملتان سے مزید