• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کوانکریمنٹس روکنے کی سزا

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی انکریمنٹس روکنے کی سزا، وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے کمشنریٹ فار افغان ریفیوجیز کےبدر منیر کی دو سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزا سنائی ،وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کمشنریٹ فار افغان ریفیوجیز (CAR)کی ڈپٹی ڈائریکٹر، سحر زریں، کے حق میں فیصلہ سنایا ہے، جس میں اُن کے ایک محفوظ، باعزت اور ہراسانی سے پاک ماحول میں کام کے حق کو تسلیم کیا گیا ۔سحر زریں نے اپنے ادارے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر، کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کروائی تھی۔ مکمل تحقیقات کے بعدوفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے انہیں غیر اخلاقی مواد سرکاری چینلز کے ذریعے شیئر کرنے کا قصوروار قرار دیا، جس سے دفتر کا ماحول خراب اور غیر محفوظ بنا۔
اسلام آباد سے مزید