• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کے مختلف علاقوں میں چھاپے، چار کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)اے این ایف کا ملک نے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے،منشیات کی مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونیوالے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا۔سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.2کلو چرس برآمد ہوئی۔نجی سوہائٹی کے، فیز 4، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد اورشوگر موڑ، فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 200 کلو افیون برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید