• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی تحقیقاتی کونسل کے دفتر پر چھاپے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان پی اے آر سی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) زرعی تحقیقاتی کونسل کے دفتر پر چھاپے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان پی اے آر سی کا کہنا ہے کہ چند عناصر کی جانب سے پی اے آرسی کے دفتر پر ایف آئی اے کے چھاپے کی خبریں میڈیا میں چلائی جا رہی ہیں جو قطعی طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں جنکا مقصد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارہ ایسی تمام خبروں کی نہ صرف تردید کرتا ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند عناصر ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ادارے پر ایسے الزامات لگا رہے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ پی اے آرسی نے ہمیشہ میرٹ اور ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنایا ہے اور ملکی زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید