• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ، 8 اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ، کیس رجسٹرڈ

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات، تنویر اصغر اعوان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی ایس او پیز پر عملدرآمد کا بغور جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ امتحانات مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بوٹی مافیا کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی امتحانی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور فرض شناسی سے سرانجام دے رہا ہے، جبکہ اُمیدواروں کو امتحان دینے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ اٹھ امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، جن میں رول نمبر 335076امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسییٹ کالج فار وومن تلا گنگ سینٹر اے رول نمبر 748255گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کامرس کالج سنی بینک مری رول نمبر 353504 , 750501 امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو فتح جنگ اٹک رول نمبر 336465, 336464, 336725, 336545, امتحانی مرکز گورنمنٹ ایسوسییٹ کالج فار وومن ڈڈیال چکوال جس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس رجسٹر کیا گیا ہے اور معاملہ ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید