راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)رقم کے لین دین پر خاتون خانہ اور اس کی بیٹیوں کواٹھانے کی دھمکی دینے والے کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ وارث خان کو نورین ذوالفقار نے بتایا کہ میرے خاوند کا عمر باچا سکنہ سوات کے ساتھ کوئی لین دین تھا 21مئی کو عمر باچا خان نے میرے نمبر پر مجھے کال کی اور کہا کہ آپ کا خاوند ذوالفقار مجھے پیسے نہیں دے رہا اور میرا فون بھی اٹینڈ نہیں کر تا میں تمہاری بیٹیوں کو اٹھا کر لے جاؤں گا اور تجھے بھی ساتھ اٹھا کر لے جاؤں گا اور مجھے گندی گالیاں دیں اور تم کو اور تمہارے خاوند کو میں جان سے مار دوں گا۔