• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 5 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کر لی

راولپنڈی(سٹا ف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 5 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرلی ،تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے ایک کلو 800 گرام ہیروئن جبکہ دوسرے ملزم سے ایک کلو 660 گرام چرس برآمد کی،وارث خان پولیس نے ایک ملز م کو گرفتار کر کے ایک کلو 711 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 550 گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید