راولپنڈی(نمائندہ جنگ)راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی، تھانہ پیرودھائی کی پولیس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ملزم علی حسنین کو حراست میں لیکر 1540 گرام چرس برآمد کی تھی، گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی اسی طرح گوجرخان کے علاقہ سے گزشتہ سال اپریل میں 1600گرام چرس برآمد ہونے پر پکڑے گئے ملزم سکندر علی کو بھی عدالت نے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔