راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابقسی سی ڈی اور پولیس ٹیم نے کار سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل مدثر رشید کو چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، فائرنگ کے دوران دو کار سوار ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نےگرفتار کر لیا ، گرفتار ملزموں سے مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد ہوا، مسروقہ کار ڈیڑھ ماہ قبل روات کے علاقہ سے چوری کی گئی تھی ، زخمی ملزموں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور مسروقہ کار کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ایس پی صدر، سی سی ڈی و روات پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔