• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ،تھانہ کینٹ کومہر اعجازنے بتایاکہ کچی آباد ی اسلام آباد کی رہائشی ہوں اپنی ماماپروین مہر کواپنی سکوٹی پر لے کر صدر آئی اپنی سکوٹی کیساتھ ایک بیکری کے پاس کھڑی کی میری والدہ سکوٹی سے اتر کر روڈ کراس کررہی تھی کہ اچانک ایک رائیڈر آیاجس نے تیزرفتاری سے میری والدہ کوہٹ کیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال لائی جومیری والدہ پروین مہرزوجہ اعجازگل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ،تھانہ نصیرآباد کونثار خان نے بتایاکہ میراچھوٹابھائی اسماعیل خان اپنے دوستوں ارباب اور اویس کے ساتھ بھاٹہ چوک منڈی میں گئے رات ساڑھے تین بجے جب وہ واپس مصریال روڈپہنچے توایک ہینو ٹرالاجسے سبحان اللہ سکنہ مہمند ایجنسی چلارہاتھانے میرے بھائی کے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس سے میرابھائی موٹرسائیکل سے گر کر شدیدزخمی ہوگیا جوہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔
اسلام آباد سے مزید