• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبا ء نے تعلیم سے تعمیر بلوچستان مہم کااعلان کر دیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبا بلوچستان کے ناظم بہادر خان کاکڑ نے تعلیم سے تعمیر بلوچستان مہم کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہاس کا مقصد تعلیم کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے طلبامسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ایاز خان کاکڑ ، عطاء الرحمٰن اخونذادہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تعمیر تعلیم سے تعمیر بلوچستان مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طلباء تنظیموں سے رابطہ اور عید کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی جائیں گی ، جون اور جولائی میں منتخب عوامی نمائندوں تک اپنے مطالبات پہنچائیں گے جس کے بعد بلوچستان مین اضلاع کی سطح پر تعلیمی مسائل اجاگر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ2021ء سے 2025 ء تک فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو کہ طلبا کو تعلیم کے زیور سے دور رکھنے کے مترادف ہے ، تعلیمی فیسوں میں اضافہ ختم کیا جائے۔صوبے بھر میں طلباء یونین بحال اور طلباء سیاست پر پابندی ختم کی جائے ۔ اساتذہ کو درپیش مسائل حل کیے جائیں ۔سب سے اہم مسئلہ طلبا کو لاپتہ کرنا ہے یہ بند کرکے تمام مبینہ طور پر لاپتہ طلبا کو بازیاب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ستمبر میں ہزاروں طلباء کو جمع کرکے بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید