• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی جامعہ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس‘ انتظامی و مالی چیلنجز پر مشاورت

کوئٹہ (خ ن) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد جامعہ کو درپیش انتظامی و مالی چیلنجز پر مشاورت کرنا تھا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی اور رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تنخواہوں کی ادائیگی، شعبہ جاتی ذمہ داریوں اور مالی استحکام کے لئے حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید