کوئٹہ(خ ن)عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی سب ڈویژن سریاب میں قائم ایسٹرن بائی پاس بکرا منڈی میں کانگو وائرس کی روک تھام اور جانوروں کی آمد و رفت کے حوالے سے یومیہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج بکرا منڈی میں بھیڑ 2126،بکری 2317 ، گائے 459، اور 46 بھینس کل جانور 4984 لائے گئے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اور محکمہ لائیو اسٹاک کے تعاون سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جن میں اسپرے، جانوروں کی سکریننگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔