• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے میں چلنے والے 1925 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، 4060 ملازمین فارغ

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) سینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار میں حکام نے بتایا کہ اب تک خسارے میں چلنے والے 1925یوٹیلٹی سٹورز کو بند کر دیاگیا ہےا ور 4060ملازمین کو فارغ کر دیاگیا ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ پانچ ہزار باقی ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے وسائل موجود نہیں ، بجٹ میں خصوصی فنڈز کی سفارش کی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ 2007 اور 2013 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے دس دس تقرری کے احکامات ہر صوبے سے پیش کیے جائیں تاکہ ان کے معاہداتی دورانیے کا تعین کیا جا سکے، علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی تشکیل کیلئے سینٹر سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں سینیٹر سید مسرور احسن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والاشامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید