• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،لاشیں شاہ لطیف،سرجانی،کلری، پاک کالونی کی حدودسےملیں،خاتون کی لاش کے قریب سے اسکا شیرخوار بچہ زندہ حالت میں ملا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود مین چوکنڈی نیشنل یونیورسٹی کے قریب سے 32سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی اور لاش کے قریب سے ایک ڈھائی سال بچہ بھی زندہ حالت میں ملا۔پولیس کے مطابق خاتون آئس کے نشے کی عادی تھی جس کی فوری طو رپر شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ زندہ حالت میں ملنے والا بچہ جاں بحق خاتون کا ہی تھا،بچے کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔سرجانی ٹاون تھانے کی حدود خدا کی بستی تاج محمد گوٹھ امین ہوٹل کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 35 سالہ رخسار مغل ولد پرویز مغل کے نام سے ہوئی ۔

ملک بھر سے سے مزید