• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو کا شاہراہ فیصل سے قائدآباد انٹرچینج تک کا حصہ عید بعد کھولنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےشاہراہ بھٹو کا شاہ راہ فیصل سے قائدآباد انٹرچینج تک کا حصہ عید کے بعد کھولنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہِ بھٹو منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منصوبے کے مختلف حصوں کی پیشرفت اور باقی کام کو تیز کرنے کے لیے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پی ایس سی ایم آغا واصف، سیکرٹری بلدیات محمد وسیم، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہراہِ بھٹو نیاز سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو منصوبے کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ شاہراہ فیصل سے قائدآباد انٹرچینج تک شاہراہِ بھٹو پر تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر یہ سڑک عید کے فوراً بعد ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید