• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں، 18 اہلکار معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر جیل میں قیدیوں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی آگئی ہیں، جسکے بعد18اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ قیدی فرار ہونےکےبعدقریبی علاقوں میں جا گھسے،جیل میں نصب کیمروں کے بھی ناکارہ ہونےکابھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کےمطابق ملیرجیل سے فرارہونے والےقیدیوں کو گزشتہ شب ایک بج کر سات منٹ پر ٹولیوں کی شکل میں شاہ لطیف ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا جو تیزی سے جا رہے ہیں۔واقعہ کے بعد آئی جی و ڈی آئی جی جیل خانہ جات، سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت تین ہیڈ کانسٹیبل اور 18 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید