• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ بجٹ پر مذاکرات کی کامیابی کی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کے نئے ریکارڈ بن گئے سرمایہ کاروں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی بدھ کو انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 121,798 کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر اختتام پذیر ہوا۔مارکیٹ سرمائے میں 155ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ 55.57 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں آٹوموبائل سیکٹر ،بنک ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس سیکٹر میں نمایاں تیزی دیکھ گئی ۔
اہم خبریں سے مزید