• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے وزن کم ہونے پر وضاحت دیدی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلی بار اپنا وزن کم ہونے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ورزش اور طرز زندگی تبدیل کرکے اپنا وزن کم کیا۔ بلاول بھٹو کے وزن میں گزشتہ برس اچانک کمی دیکھی گئی جسکے بعد یہ افواہیں بھی رہیں کہ انہیں کوئی طبی مسئلہ لاحق ہے۔بلاول بھٹو کا وزن اچانک کم ہونے پر سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ پی پی چیئرمین کو مبینہ طور پر ذیابیطس لاحق ہے تاہم انہوں نے اب پہلی بار اپنا وزن کم ہونے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے وزن کم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ انہوں نے اپنا طرز زندگی تبدیل کیا۔انہوں نے صحافیوں کو بھی وزن کم کرنے کا فارمولہ بتاتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ وہ بھی چینی اور روٹی کا استعمال کم کریں، بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے جم جایا جانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید