• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ2025؛ اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)مالی مشکلات اورمجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی کےباوجود اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیےبغیر کسی کٹوتی کے آئندہ مالی سال پچاس ارب روپےاور اراکین پارلیمنٹ کی اضافی رہائشگاہوں کی تعمیر کے منصوبے کے لیے تین ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،اضافی فیملی سویٹس بشمول500سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کے لیے آئندہ مالی سال 3 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے اور رواں مالی سال بھی اس مد میں 50ارب روپے مختص کیے گئے ہیں- دستاویزات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے لیے اضافی فیملی سویٹس بشمول500سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کےمنصوبے کے لیے آئندہ مالی سال 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ملک بھر سے سے مزید