• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی ویٹو اسرائیل کی اندھی حمایت،لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے غزہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ ایک اور قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر سخت افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اِسے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتلِ عام، نسل کُشی کا کُھلا لائسنس دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ویٹو کا استعمال واشنگٹن کی جانب سے غاصب، نسل پرست، ناجائز اسرائیلی ریاست کی اندھی حمایت اور مکمل جانبداری کا واضح ثبوت ہے۔
لاہور سے مزید