کوئٹہ (آن لائن) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج 5850 روزبھی جاری رہا ، لاپتہ غنی بلوچ کے کیس کو کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیں گے ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کے رکن نیاز نیچاری کی قیادت میں احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔وی بی ایم پی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جبری لاپتہ عبدالغنی بلوچ کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کرینگے۔ وی بی ایم پی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکومت اور کمیشن عبدالغنی کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت فوری طور پر انصاف فراہم کرنے میں اپنا آئینی کردار ادا کریگی۔ اور خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔