• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی:نایاب نسل کامگرمچھ ناڑی گاج میں چھوڑ دیاگیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی ٹیم جس میں اے سی وائلڈ لائف سبی علی داد گشکوری،ڈی ایف او طارق شاہ و دیگر شامل تھے نےاطلاع ملنے پر سبی کے علاقے خشک تالاب سے مارش مگرمچھ کو ریسیکوکرنے کے بعدناڑی گاج دریا میں چھوڑ دیااس سلسلے میں چیف کنزر ویٹر والڈ لائف شریف بلوچ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائلڈ لائف ٹیم نے نگہداشت کے بعدمگرمچھ کو قدرتی ماحول میںچھوڑدریائے ناڑی میں نایاب نسل کے مگرمچھ موجود ہیں تاہم پانی کے چینلز کی وجہ سے اکثراوقات مگرمچھوں کے بچے تالابوں میںچلے جاتے ہیں جنہیں ہم وقتا فوقتا ریسیکوکرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید