• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانبداری افسوسناک ہے‘ جے یوآئی پاکستان

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک ‘ صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان حاجی امین اللہ امین، مولانا محمد اقبال عثمانی، ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی اور سید حاجی قاسم شاہ نے نصیر آباد میں صوبائی مشیر کی ایماء پر پارٹی رہنما سردار زادہ اسد عمرانی اور ان کے خاندان کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی مشینری اور ضلعی انتظامیہ کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ خلاف آئین ہے نصیر آباد کی ضلعی انتظامیہ ایک فرد کے مفادات کی تکمیل کیلئے اپنی غیر جانبدار حیثیت کو داغ دار کر رہی ہے جو قابلِ افسوس اور باعثِ تشویش ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ جانبداری ختم کرکے شکایات کاازالہ کیاجائے ۔
کوئٹہ سے مزید