• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی تحفظ کیلئے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے‘نسیم الرحمن ملاخیل

کوئٹہ(خ ن)مشیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل نے عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز خصوصاً موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور پانی کی قلت جیسے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں شجرکاری مہم، فضائی اور زمینی آلودگی کی نگرانی، پانی کے وسائل کا بہتر انتظام، اور ماحول دوست پالیسی سازی شامل ہے تاکہ بلوچستان کو ایک صاف، سبز اور تابناک مستقبل کی طرف لے جایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید