• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین، منشیات فروشوں کی سہولت کاری پر چار لیویز اہلکار نوکری سے فارغ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز نے منشیات فروشوں کی سہولت کاری کے الزام میں پشین کے چار لیویز اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی کے مطابق سرخاب منشیات کیس میں ملوث،اختیارات کے غلط استعمال ، منشیات فروشوں اور سہولت کارروں کے ساتھ رابطے قائم کرنے اور بدعنوانی میں ملوث پشین کے 4لیویز اہلکا روں نائب رسالدار یونس خان ،محرر امیر محمد ، محرر کلیم اللہ اور سپاہی محمدشفیع کونوکری سے فارغ کردیا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید