• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نیشنل پارٹی کے سیکرٹری قانون بیرسٹر جلیل لانگو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت میں کہی ۔وفد میں صوبائی سیکرٹری تعلیم سعدیہ بادینی اور پارٹی رہنما مومنہ اعوان شامل تھیں،ملاقات میں علاقائی ترقی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے بلوچستان میں ، تعلیم صحت روزگار، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔میر لیاقت لہڑی نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کے حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے متعدد منصوبے زیر غور ہیں جن سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔نیشنل پارٹی کے وفد نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گی۔
کوئٹہ سے مزید