• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کا تقرر کیا جائے‘ بار کونسل

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بارکونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایک بارپھر مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی بجائے ایکٹنگ بنیادپر چیف جسٹس کی تقرری سازش ہے اس سے قبل بھی سینئر ترین جج کو ایکٹنگ لگاکر ایک ہفتہ قبل مستقل کیاگیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان بارکونسل نے جوڈیشری کے اندر سینارٹی کے بنیادی اصولوں پر چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے مگر ایک بار پھر سینارٹی کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سینئر کی جگہ محض سیاسی بنیادوں پر جونیئر جسٹس کو عارضی طورپر قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری سے وکلاء کو تشویش لاحق ہے بلوچستان کے وکلاء ملک بھر کے وکلاء کے ساتھ ملکر آئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید