اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رئوف عطا ء نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس میں حالیہ اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یہ اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگراس فیصلے کو متعلقہ فورم میں چیلنج کیا جائے گا،جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بھاری اضافہ عوام سے جبری وصولی کے مترادف ہے، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔