اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےآئندہ مالی سال کےبجٹ میں صنعتی فروغ کے نئےمنصوبوں کے لیےفنڈزمختص کرنےکافیصلہ کیا ہے۔بجٹ میں پاکستان اسٹیل ملزکی زمین پرخصوصی اقتصادی زون کےقیام کےنئےمنصوبے کے لیےپچاس کروڑ روپے اور ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے نئےمنصوبے کے لیے پچیس کروڑ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزکےمطابق کراچی میں پاکستان اسٹیل ملزکی لگ بھگ 6ہزار400 ایکڑزمین وفاقی خصوصی اقتصادی زون کے لیے مختص ہوگی۔اسٹیل ملزاورکراچی انڈسٹریل پارک کووفاقی خصوصی اقتصادی زون کےطورپرایک ساتھ تیارکیاجائےگا،اس کو کراچی انڈسٹریل پارک (وفاقی خصوصی اقتصادی زون)کا نام دیاجائے گا-دستاویز کے مطابق پہلےمرحلے میں کراچی انڈسٹریل پارک کے1500 ایکڑ کے 500 ایکڑ پر بلاک اے تیارکیاجائےگا،1500ایکڑپرپھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملزکی اراضی پر تیارکیاجارہا ہے-کراچی انڈسٹریل پارک سی پیک کے تحت ملک میں تیارکیےجانے والے9خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے-