• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری رہنما کا بنگلہ دیش میں آئندہ برس اپریل میں انتخابات کا اعلان

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے گزشتہ روز کہا کہ ملک میں آئندہ برس اپریل میں انتخابات ہوں گے، یہ انتخابات گزشتہ سال عوامی بغاوت کے نتیجے میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی بارہوں گے۔نگراں حکومت کی قیادت کرنے والے 84 سالہ نوبل امن انعام یافتہ یونس نے کہا کہ میں ملک کے شہریوں کے لیے اعلان کر رہا ہوں کہ انتخابات آئندہ برس اپریل کے ابتدائی نصف میں کسی بھی دن ہوں گے۔ سیاسی جماعتیں بار بار یونس سے انتخابی ٹائم ٹیبل طے کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید